ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت ‘ حفاظتی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے‘آئی جی پولیس
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریڈ زون کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے آئی جی اسلام آباد نے ریڈ زون میں سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی ناکہ جات کے چیکنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ریڈ زون میں واقع سرکاری و نجی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے اور تمام ممکنہ حفاظتی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بہترین سرویلنس کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی ڈویژن میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر، اے آئی جی اسپیشل برانچ محمد سرفراز ورک، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی محمد ارسلان شاہزیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریڈ زون اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی، انٹیلی جنس شیئرنگ، بین الاضلاعی رابطوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس کے کمیونٹی سروس اقدامات کو مزید فعال بنایا جائے، ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈویژنز کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد بنایا جائے ایس ایس پی ریڈ زون
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔