Islam Times:
2026-07-24@00:53:11 GMT

مصطفیٰ کمال کا لیاقت آباد سے تحریک شروع کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

مصطفیٰ کمال کا لیاقت آباد سے تحریک شروع کرنے کا اعلان

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر اختیارات گلی کوچوں تک منتقل نہیں کیے جائیں تو 18ویں ترمیم قابل قبول نہیں اور ایم کیو ایم پاکستان اس کے خاتمے کا مطالبہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی صوبائی حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لیاقت آباد سے تحریک شروع کر رہے ہیں اور اگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوئے تو 18ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔ وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اٹھارویں ترمیم کی حمایت کی تھی مگر اختیارات عوام تک نہیں پہنچے، اٹھارویں ترمیم کے وسائل صوبائی حکومت کو مل گئے مگر شہری سندھ کے عوام پر ظلم ہوا۔

مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ اگر اختیارات گلی کوچوں تک منتقل نہیں کیے جائیں تو 18ویں ترمیم قابل قبول نہیں اور ایم کیو ایم پاکستان اس کے خاتمے کا مطالبہ کرے گی، اگر ہماری آئینی ترامیم کی مخالفت کی جائے گی تو ایم کیو ایم بھی اٹھارویں ترمیم کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ہمارے بچے گٹر میں گر کے، شاپنگ سینٹرز میں جل کے اور ڈمپروں کے نیچے کچل کر مرتے رہیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ لیاقت آباد سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہر ٹاؤن میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد پورے کراچی کا بڑا عوامی احتجاجی جلسہ ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم لیاقت آباد کمال نے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن