فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہفتہ کے روز جرمنی میں منعقدہ 62ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف 12 سے 14 فروری تک جرمنی کے دورے پر رہے جہاں انہوں نے سالانہ سیکیورٹی فورم کے موقع پر مختلف اہم ملاقاتیں کیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمن حکام کے علاوہ برازیل اور لبنان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں معاصر سیکیورٹی چیلنجز، دوطرفہ دفاعی تعاون اور دو و کثیرالجہتی مکالمے کے ذریعے عالمی امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا۔

جرمن حکام سے ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے الیگزینڈر ڈوبرینڈ، جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ، جو جرمن چانسلر کے خارجہ و سلامتی پالیسی کے مشیر ہیں، اور کرسٹین بریئور، چیف آف ڈیفنس، وفاقی مسلح افواج جرمنی سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور عالمی امن کے فروغ کے لیے باہمی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’کردار، جرات اور قابلیت‘ پاک فوج کی بنیادی اقدار ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر

مزید برآں، آرمی چیف نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ  سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر روڈولف ہیکال نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون میں اضافے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سے ملاقات ملاقات کی آرمی چیف

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار