ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کنگن سے تعلق رکھنے والے خواجہ غلام احمد میر جو گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے مدیرِ اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی تھے، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کنگن سے تعلق رکھنے والے خواجہ غلام احمد میر جو گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے مدیرِ اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی تھے، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فیاض احمد کلو اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ میر واعظ نے چندپورہ جامع مسجد سرینگر کے محمد سلطان شاہ اور میر کالونی، لال بازار، کے محمد رجب ڈار کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ دریں اثناء میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری پنڈت برادری کو ہیرتھ کے تہوار پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور بھائی چارے کی ان مشترکہ اقدار کی یاد دلاتے ہیں جو صدیوں سے کشمیر کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کا حصہ رہی ہیں۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی ہیرتھ کے موقع پر کشمیری پنڈت برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے انتقال پر کا اظہار کیا میر واعظ

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار