پاکستان اور چین کے مابین میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

بیانیے میں جدت اور نئے مواقع پر غور

اسلام آباد () بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام “پاک چین میڈیا تعاون: بیانیے کا ارتقاء اور مواقع” کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،

جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا روابط کو گہرا کرنے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں چائنا میڈیا گروپ سے نورین ہو، کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا سے ژانگ یان چیو، سینئیر صحافی ناصر جمال اور فریحہ ادریس نے شرکت کی اور میڈیا کے شعبے میں تعاون کی موجودہ صورتحال اور بیانیے میں جدت لانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔جمعہ کے روز سیمینار کے دوران ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اب روایتی اور وسیع تر بیانیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی زندگیوں سے جڑی مختصر اور مؤثر کہانیوں، یعنی “مائیکرو اسٹوریز” کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی قربت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ شرکاء نے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کے ذریعے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، صحافیوں کے لیے طویل مدتی تبادلہ پروگراموں کے اجراء اور زبان کی تربیت کو مضبوط بنانے کی تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ جامعات اور تھنک ٹینکس کے مابین اشتراکِ عمل کو فروغ دینے، نیز ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے تبادلوں کے ذریعے پاک چین ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس سیمینار نے مستقبل میں پاک چین میڈیا تعاون کی سمت متعین کرنے اور باہمی مفاہمت کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی جریدے نے مودی سرکار کی ناقص سکیورٹی کا پردہ چاک کردیا پاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومر شائم کا پانچ روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیر سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹس مالکان کو جلد قبضہ دینے کا اعلان کر دیا اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری، مظاہرین آؤٹر گیٹ تک پہنچ گئے،ویڈیو سب نیوز پر بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ عمران خان کی آنکھ کا معاملہ، علیمہ خان پھٹ پڑیں، سخت ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو فروغ دینے میڈیا تعاون

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے