فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی کا دورہ کیا اور 62ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے 12 سے 14 فروری تک تین روزہ دورے کے دوران کانفرنس کے موقع پر مختلف عالمی شخصیات اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
بیان کے مطابق فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی امور، عالمی و علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے جرمن وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ جرمن چانسلر کے مشیر سے خارجہ اور سلامتی امور پر بات چیت کی گئی، جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے ملاقات میں دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگئیار فریرے سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے ملاقات میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سے ملاقات
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :