گلگت (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایف سی این اے کے زیرِ اہتمام دوسرا انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس بڑے اسپورٹس ایونٹ نے خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

گلگت بلتستان کے سب سے بڑے فٹبال مقابلے کی اختتامی تقریب لالک جان اسٹیڈیم جوٹیال میں منعقد کی گئی، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاک فوج کے تعاون سے کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور کھیلوں کے ذریعے صحت مند مقابلے کا فروغ دینا تھا۔

چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 17 ٹیموں نے شرکت کی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران سخت مقابلے دیکھنے میں آئے، جس سے علاقائی سطح پر موجود بے پناہ ٹیلنٹ کھل کر سامنے آیا۔

اختتامی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، کمانڈر ایف سی این اے، پولیس حکام سمیت مختلف حکومتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

سنسنی خیز اور اعصاب شکن فائنل مقابلے میں این ایل آئی مارخور نے حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا، تاہم این ایل آئی مارخور نے فیصلہ کن گول کر کے کامیابی حاصل کی۔

شائقین فٹبال نے گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فوج اور ایف سی این اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور قومی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

چیمپئن شپ نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے اندر موجود بے پناہ ٹیلنٹ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے عزم کو اجاگر کیا، جبکہ منتظمین نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے کھیلوں کے مقابلوں کے تسلسل کا عزم ظاہر کیا۔

https://mnews.

pk/wp-content/uploads/2026/02/fb.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف سی این اے گلگت بلتستان کھیلوں کے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا