تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے لکھا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران ہابیما اسکوائر میں شریک ایک مظاہرہ کرنے والی، ہیلا آویر، نے کہا کہ یہ جدوجہد سلامتی، اعتماد اور اصلاح کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب میں ہفتے کی شب صہیونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے لکھا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران ہابیما اسکوائر میں شریک ایک مظاہرہ کرنے والی، ہیلا آویر، نے کہا کہ یہ جدوجہد سلامتی، اعتماد اور اصلاح کے لیے ہے۔ نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے گزشتہ کئی مہینوں سے مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں میں مسلسل جاری ہیں۔
ان کے ناقدین میں 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ، سماجی کارکنان اور سیاسی مخالفین شامل ہیں، جو نیتن یاہو کی حکومت پر سلامتی کے میدان میں ناکامی، یرغمالیوں کے خاندانوں کو نظرانداز کرنے اور سیاسی اقتدار کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔ یہ مظاہرے، جو اکثر ہابیما اسکوائر میں منعقد ہوتے ہیں، متعدد بار دسیوں ہزار افراد کو سڑکوں پر لے آئے ہیں اور نیتن یاہو کے لیے ایک سنگین داخلی چیلنج بن چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ ان احتجاجات کو خاطر میں نہیں لاتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔