اپنے ایک بیان میں نارویجین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں صیہونی کارروائیاں دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیر خارجہ "اسپن بارٹ ایڈے" نے اسرائیلی حکام کے خلاف ہیگ عدالت كے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی حمایت کرتا ہے۔ اس بارے میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ہم، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" اور سابق اسرائیلی حکام کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر انہوں نے ہمارے ملک کا رُخ کیا تو ہم انہیں گرفتار کریں گے۔ اس دوران نارویجین وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں صیہونی کارروائیاں دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع "یوآو گیلنٹ" کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ قابل غور بات ہے كہ دنیا کے مختلف ممالک نے ہیگ عدالت کے فیصلے کی عمل درآمدگی پر زور دیا۔ اس ضمن میں ان ممالک كا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو ان کے ممالک کا سفر کریں گے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے خلاف

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل