نارویجن وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ناروے، بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کیجانب سے قابض اسرائیلی حکام کیخلاف عائد کردہ فرد جرم پر مکمل طور پر تعمیل کریگا اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی حکام کے خلاف ہیگ کی عالمی عدالت (ICJ) کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، نارویجن وزیر خارجہ ایپسن بارتھ آئیدے (Espen Barth Eide) نے اعلان کیا ہے کہ ہمارا ملک، قابض اسرائیلی حکام کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے عائدہ کردہ فرد جرم کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، نارویجن وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی حکام کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے عائد کردہ فرد جرم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اگر یہ ملزمان ہمارے ملک کا سفر کریں گے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا! ناروے کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ خطے بھر کی صورتحال "خراب سے خراب تر" ہوتی جا رہی ہے اور وہاں قابض اسرائیلی ریجیم کے انسانیت سوز اقدامات دو ریاستی حل کو مسلسل کمزور بنا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی حکام قابض اسرائیلی

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق