وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا روانگی سے قبل سفارتی سرگرمیاں تیز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ واشنگٹن سے قبل اسلام آباد میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے اہم ملاقات کی۔
یہ ملاقات 15 فروری کو ہونے والے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کے تناظر میں کی گئی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات وزارتِ خارجہ میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مجموعی خدوخال اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی روابط کو مزید مضبوط بنا کر باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ متعدد اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت مختلف بین الاقوامی و باہمی امور زیر بحث آئیں گے۔
اسی مقصد کے لیے وزارتِ خارجہ نے وزارتِ تجارت اور وزارتِ خزانہ سمیت متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے بریفنگ مواد اور نکات طلب کر لیے ہیں تاکہ ممکنہ مذاکرات کے لیے جامع تیاری کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، اسحاق ڈار
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھی امریکا کے ساتھ دوطرفہ امور پر بات چیت کی پاکستانی خواہش کی تصدیق کی۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد کی حتمی تشکیل ابھی طے نہیں ہوئی۔
وفد کے دیگر ارکان اور امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سال 2025 میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم نے کتنے بیرونی دورے کیے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق متوقع پاک۔امریکا رابطے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
عمان کی سہولت کاری سے اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی جاری رہے ہیں۔
اس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا محور دوطرفہ تعلقات، علاقائی استحکام اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر وزیر خارجہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر شہباز شریف اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔