بروشسکی زبان میں تیار کی گئی پہلی فلم ‘ہوندان، ایک نوحے کی بازگشت’ کی خصوصی نمائش گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں سے آئے بزرگ شہریوں کے لیے منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ہنزہ کی بروشسکی بولنے والی کمیونٹی کے بزرگوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں فلم بینوں نے شرکت کی اور اس منفرد فلم سے محفوظ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

فلم ایک قدیم لوک کہانی پر مبنی ہے جو صدیوں سے زبانی روایات کے ذریعے منتقل ہوتی رہی ہے، اور اکثر بزرگ حضرات اسے بچوں کی کہانی یا لوری کے طور پر سناتے ہیں۔ نمائش میں شریک کئی بزرگ شہریوں نے کہا کہ وہ اپنی بچپن کی یادوں میں سنی گئی کہانی کو اسکرین پر زندہ ہوتے دیکھ کر جذباتی اور یادگار تجربہ محسوس کر رہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار کرامت علی نے کہا کہ وہ بزرگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس فلم کو متاثر کرنے والی زبانی روایات کو محفوظ رکھا۔ بزرگ شہریوں نے اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی لوک کہانی کو سینما کے ذریعے دیکھنا ایک مثبت قدم ہے جو بروشسکی ثقافت کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان آسکرز کے انتخابی کمیٹی نے مذکورہ فلم کو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے ملک کی سرکاری نمائندہ فلم کے طور پر منتخب کیا تھا تاہم دستاویزی اور انتظامی معاملات کی وجہ سے یہ فلم آسکرز تک پہنچ نہیں سکی۔

بروشسکی زبان گلگت بلتستان کی ہنزہ، نگر اور یاسین وادی میں بولی جاتی ہے۔ بروشسکی کا دیگر زبانوں سے تعلق ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس کی منفرد ساخت اور الفاظ کی وجہ سے اسے دنیا کی چند نایاب زبانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Brushaski Hundan Film hunza بروشسکی ہنزہ ہوندان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بروشسکی ہوندان بزرگ شہریوں کے لیے

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت