Express News:
2026-07-24@01:23:20 GMT

سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے کورٹ پولیس کا اہلکار زخمی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

سرجانی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کورٹ پولیس کا اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرجانی کے مطابق 37 سال کے پولیس کانسٹیبل عمیر ولد توفیق، جو کورٹ پولیس میں تعینات ہیں، سرجانی ناردرن  بائی پاس پر اٹک پٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر عباسی شہید  اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق