Express News:
2026-07-24@01:01:41 GMT

پنجاب کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان کے لیے بڑا ریلیف 

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہ رمضان کے لیے محنت کشو‍ں میں 10 ہزار روپے  دینے کا عمل شروع کر دیا۔ 

کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے مطابق صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسڑڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 10ہزار دئیے جارہے ہیں۔ 

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں محنت کشوں کی رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کی گئی۔ محنت کش ماہ رمضان میں  10 ہزار کا راشن یا کیش بھی لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسران مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں دن رات مصروف ہیں۔ 

مزید برآں ورکرز کی آسانی و رہنمائی کے لیے مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے۔ ورکرز کی بائیو میڑک کا عمل صوبہ بھر میں  تیزی سے جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہ رمضان کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا