ہندوستان اور پاکستان کے ٹاکرے سے اشتہارات کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہیں جب کہ  ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے میچ کو ماہرین "کمرشل سپرنووا" قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسٹینڈرڈ پریمیم اسپٹاٹس کے ریٹ عام طور پر 20 لاکھ اور 25 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوتے ہیں، لیکن دو روایتی حریفوں کے درمیان دیرینہ دشمنی نے 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت کو حیران کن 40 لاکھ تک پہنچا دیا ہے۔

ان اعداد و شمار کو "سونے اور چاندی کی قیمت" کے برابر قرار دیا جا رہا ہے جب کہ آٹو (Hyundai، Mahindra)، FMCG (Amul، Britannia) اور Fintech جیسے شعبوں کی کمپنیاں اشتہارات دینے کے لیے مد مقابل ہیں۔

اندازے کے مطابق پورے ٹورنامنٹ  میں 2 ہزار کروڑ تک کی اشتہاری آمدنی ہوسکتی ہے جس کا بڑا  حصہ آج ہونے والے اس میچ سے حاصل ہوگا۔

یہ اضافہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی پر واضح ہے جس میں JioHotstar لائیو اسٹریم کے دوران 10 سیکنڈ کی جگہ کے لیے 15 لاکھ اور 20 لاکھ کے درمیان چارج کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایونٹ سے چند روز قبل اپنے بائیکاٹ کے مؤقف کو تبدیل کرنے کے لیے فیصلے نے ڈیمانڈ کو بڑھایا جس سے سلاٹس کی کمی پیدا ہوئی۔


"انڈیا پاکستان میچ کا بخار ٹیلی ویژن اسکرینوں سے آگے میزبان شہر کولمبو کی گلیوں تک پھیلا ہوا ہے۔ دہلی اور ممبئی جیسے شہروں سے سری لنکا کے دارالحکومت تک ہوائی جہاز کے کرایوں نے آسمان چھو لیا۔

راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی قیمت 1.

18 لاکھ تک پہنچ گئی جو کہ عام شرحوں سے تقریباً 300% زیادہ ہے۔

اسی طرح، کولمبو میں 15 فروری کے اختتام ہفتہ کے لیے ہوٹل کی بکنگ دوگنی ہو گئی، فور اور فائیو اسٹار ہوٹلز نے اپنے کمرے کے اوسط نرخوں میں 20-25 فیصد اضافہ کیا ہے۔

بڑے پیمانے پر پیسہ داؤ پر  لگنے کے باوجود آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بارش کا خطرہ ہی واحد چیز ہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اور سب سے زیادہ منافع بخش کرکٹ میچ کے ہونے کی توقع کو کم کر سکتا ہے۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی قیمت کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ