میونخ سکیورٹی کونسل میں عبری زبان کے اسرائیلی اخبار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں سعودی عرب کی شرکت کے میزان کا تعین، وہاں جنگ کے حقیقی خاتمے کیساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے "غیر مسلح" کئے جانے کے بعد ہی کیا جائیگا اسلام ٹائمز۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عبری زبان کے اسرائیلی اخبار ہآرٹز (Haaretz) کے ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء اور مستقبل کے کسی بھی انتظام و انصرام میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو "غیر مسلح" کئے جانے کے حوالے سے "شفافیت" پر زور دیا ہے۔ فیصل بن فرحان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کی خاطر مالی وسائل کی منتقلی کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ سب سے پہلے "تنازعے کے حقیقی خاتمے کا واضح وژن" موجود ہو۔
  یہ اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں بننے والی "غزہ امن کونسل" کی حمایت کرتا ہے اور ریاض اس کونسل کے اراکین میں سے ایک ہے، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے انخلاء کے وقت، "حماس کے تخفیف اسلحہ" کی تاریخ اور جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلق منصوبے کی شقوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مکمل شفافیت ہونی چاہیئے۔ سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ امن کونسل کا پہلا اجلاس، جو آئندہ ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہونے والا ہے، اس عمل کی جہتوں کو واضح کرنے میں مدد فراہم کرے گا تاکہ رکن ممالک تعمیر نو اور غزہ کے لوگوں کے "بہتر مستقبل" کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ممکنہ شراکت کا جائزہ لے سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل