رمضان سے قبل 10 ہزار مستحق افراد میں راشن بیگز کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیئے وہ کام سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کر رہا ہے، سیلانی کے سربراہ بشیر فاروق اور ان کی ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ خیرات دینے والے ہیں، سیلانی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان سے قبل 10 ہزار مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم کردیئے۔ گورنر سندھ نے راشن کے علاوہ بے روزگار افراد کو موٹر سائیکلیں، مریضوں کے لیے میڈیکل آلات اور دیگر ضروری اشیا بھی فراہم کی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس نوقع پر کہا کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیئے وہ کام سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کر رہا ہے، سیلانی کے سربراہ بشیر فاروق اور ان کی ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے اب تک 10 لاکھ افراد کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ خیرات دینے والے ہیں، سیلانی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ سیلانی کے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔