گجرانوالہ؛ بیوی کے آشنا نے اسکے خاوند کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
گجرانوالہ:
لدھے والا وڑائچ میں بیوی کے مبینہ آشنا نے فائرنگ کر کے اس کے خاوند کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے مقتول علی رضا کو گھر سے باہر بلایا اور فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول نے ملزم کو اپنی بیوی کو فون پر تنگ کرنے اور ہراساں کرنے سے منع کیا تھا، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر رنجش رکھ لی۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ لدھے والا وڑائچ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔