ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردہ، سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔قومی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ساجد خان نے لکھا کہ 11 سالوں سے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین پرفارمنس دے رہا ہوں اور اپنے علاقے اور ڈپارٹمنٹ دونوں کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہوں۔کرکٹر نے لکھا کہ شاندار پرفارمنس کے باوجود مجھے مسلسل 11 سالوں سے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں موقع نہیں دیا جا رہا، بطور پروفیشنل کرکٹر یہ فطری طور پر مایوس کن ہے۔ساجد خان نے مزید لکھا کہ اب بھی میری توجہ کارکردگی پر ہے، میں سخت محنت جاری رکھوں گا اور باقی لوگوں کو فیصلہ کے حوالے سے چھوڑ دوں گا۔واضح رہے رواں ہفتے بدھ کے روز پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے کھلاڑیوں کی پہلی بار نیلامی کی گئی جس میں تمام 8 فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ