اس بار مسلمانوں اور مسیحی برادری کے روزے اکٹھے ہیں، چیئرمین پاکستان علماءکونسل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ اس بارمسلمانوں اورمسیحی برادری کے روزےاکٹھے ہیں،علماءسےاپیل ہےامت کوجوڑنےکےلیےکردارادا کریں،امت کوتقسیم کرنے والے عناصر کے خاتمے کےلیےکردار اداکرناہے,محراب ومنبر کاکردار بہت مضبوط ہوناچاہیے۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہراشرفی نے خطاب میں کہا رمضان المبارک کےضابطہ اخلاق کے حوالے سے اکٹھے ہوئے ہیں، رمضان المبارک کوباہکی اتحاد جومضبوط کرنا ہے، محراب ومنبر سے ضابطہ اخلاق پر پابندی کی درخواست کریں گے۔
جماعت اسلامی کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعے کا مقدمہ درج
انہوں نے مزید کہا کہ پیغام پاکستان پیغام اسلام سے لیا گیا، فروغ دیں، نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو بڑھانا ہے، اپنےمسلک کو چھوڑنا نہیں اور دوسرے کےمسلک کو چھیڑنا نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار مسلمانوں اورمسیحی برادری کے روزے اکٹھے ہیں، علماء سے اپیل ہے امت کو جوڑنے کے لیے کردار ادا کریں، امت کو تقسیم کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہے، تراویح پڑھنے دی جائے، تعداد کی بات پر بحث نہ کی جائے، چوک چوراہوں پرکسی مکتب فکرکی دل آزاری سے گریز کیا جائے۔
مزید کہا حماس کے نمائندے پاکستان کے مؤقف سے مطمئن ہیں، عبادت گاہوں، چرچ، عوامی مقامات پر شہریوں کوقتل کرنے والے کافر ہیں، یہ ہمارے پڑوس میں بیٹھے ہیں جنہیں ہندوستان پیسے دے رہا ہے۔
پاک بھارت میچ: 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت کتنی ہوگی؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :