مستقبل کی وبائوں سے بچا وکیلئے ون ہیلتھ اپروچ ناگزیر ہے، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لائیوسٹاک اور ایگری فوڈ سیکٹر کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ تربیت “ون ہیلتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن” منصوبے کے تحت پاک ون ہیلتھ الائنس اور نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (این اے آر سی)کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔اس دو روزہ ایونٹ کا بنیادی مقصد لائیوسٹاک اور زراعت سے وابستہ پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی وبائی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہ سکیں۔

اس تربیتی پروگرام میں اسلام آباد کے لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے 34 فیلڈ آفیسرز، ویٹرنری ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی، جو بیماریوں کی رپورٹنگ، ویکسینیشن اور نگرانی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ انسانوں، جانوروں اور ماحول کے باہمی اشتراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا مقابلہ تنہائی میں نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط “ون ہیلتھ” اپروچ، بروقت تشخیص اور مشترکہ ردعمل ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک، زراعت اور ماحولیاتی شعبوں کے درمیان تعاون ہی قومی صحت کی سلامتی کی بنیاد ہے۔پروجیکٹ کے نیشنل کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود علی نے شرکا کو بتایا کہ انسانوں میں پھیلنے والی تقریبا 70 فیصد متعدی بیماریاں جانوروں سے منتقل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اب تک مختلف شعبوں کے 100 سے زائد پیشہ ور افراد کو تربیت دی جا چکی ہے، جو کہ بیماریوں کے خلاف ایک موثر “ارلی وارننگ سسٹم” بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔دو روزہ تربیت کے دوران ماہرین نے متعدی بیماریوں کی وبائیات، انفیکشن کنٹرول، ریپڈ رسپانس ٹیموں کی کارکردگی، خطرات کے تجزیے اور ہنگامی منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر لیکچرز دیے۔ پروگرام میں انٹرایکٹو سیشنز اور گروپ ورک کے ذریعے شرکا کو عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔اختتامی سیشن میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کو مستقبل کی وباں سے محفوظ رکھنے کے لیے افرادی قوت کی مسلسل تربیت اور شعبوں کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے 34 شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل کردہ مہارتوں کو فیلڈ کی سطح پر بیماریوں کی روک تھام کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ، ایم سی آئی کے زیر اہتمام گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد سی ڈی اے ، ایم سی آئی کے زیر اہتمام گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد عمران خان کیلئے الشفا آئی ٹرسٹ میں 10کمرے مختص، ڈاکٹرز کے نام بھی سامنے آگئے آئی ایم ایف مشن تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے 25فروری کو پاکستان کا دورہ کریگا سب سے پہلے بنگلہ دیش، نومنتخب طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کو پیغام ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا، میچ کے دوران بارش کے امکانات سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی پنجاب کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان کے لیے بڑا ریلیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر مستقبل کی ون ہیلتھ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار