سوات: (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کے زیرِ صدارت فضاگٹ، سوات میں ایک بھرپور اور مؤثر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران، کارکنان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے عوام کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2018 میں گیس کنکشنز پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں گیس فراہمی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تین مرتبہ مینڈیٹ دیا، مگر اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مشکلات میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ کبھی شٹر ڈاؤن، کبھی پہیہ جام اور اب ایک شخص کی رہائی کے نام پر سڑکیں بند کی جا رہی ہیں، جس کے باعث ایمبولینسوں میں مریض دم توڑ رہے ہیں، عوام کی پروازیں مس ہو رہی ہیں اور اشیائے خورد و نوش کی بروقت ترسیل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہی عوام جنہوں نے تین بار مینڈیٹ دیا، آج انہی کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کا بنیادی ایجنڈا عوام تک بلا امتیاز ریلیف پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو میرٹ کی بنیاد پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال 5,000 روپے تھا اور اس سال بڑھا کر 13,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

آخر میں انجینئر امیر مقام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور حقیقی ریلیف کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔

مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

 بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی