City 42:
2026-07-23@23:27:55 GMT

"رمضان نگہبان بچت فیسٹیول" اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

عثمان ارشد: جیلانی پارک میں منعقدہ تین روزہ رمضان نگہبان بچت فیسٹیول اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ایونٹ کو کامیاب بنا دیا۔

فیسٹیول میں آٹا، گھی، چینی، چاول، سبزیاں اور پھل سمیت روزمرہ اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم کی گئیں، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملا۔ اس موقع پر 150 سے زائد گروسری سٹالز قائم کیے گئے جہاں معیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔

ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر

ذرئع کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جبکہ کھانے پینے اور گھریلو دستکاری کے خوبصورت سٹالز نے بھی توجہ حاصل کی۔ فیسٹیول میں مقامی ثقافت، روایات اور علاقائی رنگ کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا جس سے ماحول خوشگوار اور خاندانی تفریح کا مرکز بن گیا۔

فیملیز کی بڑی تعداد نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

پاک، بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا

رمضان نگہبان بچت فیسٹیول نے نہ صرف عوام کو معاشی ریلیف فراہم کیا بلکہ سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل