گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میچ جیتی تو واپسی پر خود لینے ایئرپورٹ جاؤں گا، اور 3 من پھولوں کی بارش کردوں گا۔

انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کے جیتنے کی خوشی میں 3 ہزار کلو مٹھائی پورے شہر میں تقسیم کروں گا۔

واضح رہے ٹی20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا سری لنکا میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہاکہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس طرح کی پچز پر کیسے کھیلنا ہے۔

ادھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ٹیم کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انعام کا اعلان پاک بھارت ٹاکرا کامران ٹیسوری کروڑوں روپے گورنر سندھ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انعام کا اعلان پاک بھارت ٹاکرا کامران ٹیسوری کروڑوں روپے گورنر سندھ وی نیوز قومی ٹیم انہوں نے ٹیم کے کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا