عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل،رپورٹ جلد مرتب ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
(سٹی42) سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی ۔میڈیکل ٹیم نے پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کیلئے جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کیا تھا۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
جیل ذرائع کے مطابق سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم کے پاس بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کرنیوالے آلات بھی موجود تھے، آنکھوں کا معائنہ،بلڈ سیمپلنگ،بلڈ پریشر،مختلف ٹیسٹ کئے گئے،طویل انتظار کے بعد ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔
پاک، بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16فروری سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے، ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا ،طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کئے جانے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سینئر ڈاکٹرز پانچ رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی آنکھوں سینئر ڈاکٹرز پانچ رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی آنکھوں آنکھوں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی آنکھوں آنکھوں کا معائنہ ڈاکٹرز پر مشتمل بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔