Daily Sub News:
2026-07-24@04:01:28 GMT

سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 3روزہ فیض فیسٹیول کے آخری روز پینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جب 4کروڑ تھے تب بھی دائروں میں سفر کر رہے تھے، آج 25 کروڑ ہیں تب بھی دائروں میں سفر کر رہے ہیں، یہ دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہجوم ہیں قوم نہیں ہیں، بدقسمتی سے ہمیں قوم بننے ہی نہیں دیا گیا، بدقسمتی سے ہم قوم بننے لگتے ہیں تو کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لیڈر چاہیے، کوئی جاگیردار، ارب پتی یا سلیبرٹی، سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی تو ضمانت ضبط ہو جاتی ہے، ہم جذباتی ہو جاتے ہیں، معذرت کے ساتھ ہم 70 میں بھی جذباتی ہی ہوئے تھے اور آپ نے جاگیردار کو ٹھپا لگا کر لیڈر بنا دیا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے، اگر ہمیں دائرے کے سفر سے نکلنا ہے تو سب کو مل کر سوچنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراکیسویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا اکیسویں چولستان جیپ ریلی کا معرکہ خالد حمید نے سر کر لیا حکومت کا قانون سازی کیلئے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ تحریک انصاف نے اڈالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مسترد کردیا جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، صدر آصف زرداری اسلام آباد کی تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، سردار طاہر محمود بھارت کا 6طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواجہ سعد رفیق

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف