نگران وزیر داخلہ کا بلتستان کا دو روزہ دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور دشمن عناصر کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے بلتستان ڈویژن کا دو روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر نے علماء کرام اور اراکینِ امن کمیٹی سے ملاقات کی، جس میں علاقے میں قیامِ امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام اتحاد و اتفاق کو فروغ دیتے ہوئے امن کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور دشمن عناصر کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔