سعودی وزٹ ویزہ پر اوور اسٹے، 50 ہزار ریال،جرمانہ و قید کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
سعودی وزٹ ویزہ پر اوور اسٹے، 50 ہزار ریال،جرمانے و قید کا انتباہ
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی پبلک سیکیورٹی نے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
پبلک سیکیورٹی نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے وزٹ ویزا ہولڈرز کے بارے میں اطلاع دیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس خلاف ورزی پر سخت قانونی سزاوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر خلاف ورزی کرنے والا مقیم غیرملکی ہو اور وہ وزیٹرز کے اوور اسٹے کی رپورٹ نہ کرے تو اسے سعودی عرب سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 19 ہزار559 فیصلے جاری کیے گئے۔
سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خلاف ورزی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ