Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:53:34 GMT

کراچی ایئرپورٹ، ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

کراچی ایئرپورٹ، ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

 

کراچی (نیوزڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے کی آڑ میں جنوبی کوریا جانے کا خواہشمند مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، ایجنٹ سے 28 لاکھ روپے ادائیگی معاہدے کے تحت ملزم نے جنوبی کوریا پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرنا تھی۔

ملزم کو 14 فروری 2026 کو بھی ناکافی رقم اور ہوٹل بکنگ کی عدم ادائیگی کے باعث آف لوڈ کیا گیا تھا، ملزم کے سامان کی تلاشی میں 20 اپریل 2026 تک مؤثر جنوبی کوریا کا ویزا بھی برآمد ہوا۔

ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ پیشگی سمیت 28 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا تھا، تھائی لینڈ میں ایک روز قیام کے بعد جنوبی کوریا پہنچنے پر سیاسی پناہ کے لئے ایجنٹس نے جعلی دستاویزات فراہم کرنا تھیں۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا