پیپلزپارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں کہیں سے بھی پی ٹی آئی کا احتجاج ریکارڈ نہ ہونا خالد خورشید کی قیادت پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی خواتین ونگ خدیجہ اکبر خان نے کہا ہے کہ خالد خورشید خود ساختہ علاقہ بدری اختیار کر کے پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ وزیر اعلی ہاوس میں سرکاری پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں اور خود پشاوری تکے کھا کر اپنی جماعت کے رہنماوں اور کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں جن کے خلاف خود ہی سازش کر کے انہیں پارٹی ٹکٹوں سے محروم کروا رہے ہیں۔ اس وجہ سے ان کی کال پر ایک فیصد بھی عمل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان میں کہیں سے بھی پی ٹی آئی کا احتجاج ریکارڈ نہ ہونا خالد خورشید کی قیادت پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ عمران خان کی شخصیت کو ڈھال بنا کر ذاتی سیاست چمکانے والوں نے آج تک اڈیالہ جیل میں جا کر احتجاج کرنے کی زحمت نہیں کی۔ خالد خورشید خواب خرگوش میں مبتلا ہیں اور حقیقت کا کوئی ادراک نہیں رکھتے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی جماعت کو چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، محض چند کارندوں کو میڈیا پر بیٹھا کر اپنی ذات کی تشہیر کے سوا وہ کچھ نہیں کر سکے ہیں۔ خدیجہ اکبر خان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشوہش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ انہیں صحت کی مکمل سہولت پہنچائی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خالد خورشید رہے ہیں

پڑھیں:

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت