جعلی کپتان جیل سے نکلنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
صادق آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی اب جیل میں بہانے تلاش کر رہا ہے۔ جیل مردوں کی طرح کاٹی جاتی ہے، رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
صادق آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں صدرمملکت کا کہنا تھا جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی اور قیادت وہی کر سکتا ہے جو اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہو۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم اور مخدوم احمد محمود کو گورنر بنایا، کیونکہ پیپلز پارٹی ورکر کو آگے لانے پر یقین رکھتی ہے، ایک عام کارکن بھی ایم پی اے بن سکتا ہے۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے 24 سال کی عمر میں جیل کاٹی اور 5 سال سکھر جیل میں قید رہیں۔ بی بی نہ ڈرنے والے شہید بھٹو کی بیٹی تھیں اور شہادت ان کے نصیب میں تھی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پنجاب کے کچے کے علاقے میں یونیورسٹی سندھ حکومت بنائے گی اور وہ خود چاہتے ہیں کہ یہاں میڈیکل یونیورسٹی قائم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے اور وہ یہ اجازت ضرور دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔