بغداد، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے، محمد شیاع السوڈانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بیلجیئم کے سفیر سے اپنی ایک ملاقات میں محمد شیاع السوڈانی کا کہنا تھا کہ داعشیوں کو تحویل میں لینے کے بعد ہماری ذمے داری بڑھ گئی ہے۔ میں متعلقہ حکومتوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے شہریوں کو اپنے اپنے وطن واپس لے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کا موقف ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیلجئیم کے سفیر "سیرج ڈکشن" سے بغداد میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داعشیوں کو تحویل میں لینے کے بعد ہماری ذمے داری بڑھ گئی ہے۔ میں متعلقہ حکومتوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے شہریوں کو اپنے اپنے وطن واپس لے جائیں۔ اس سلسلے میں عراقی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مذکورہ ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور عراق و بیلجیئم کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موجودہ چیلنجز کے پیش نظر بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب بغداد میں بیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ عراق، یورپی یونین کے لئے ایک اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی کمپنیاں، عراق میں اپنی موجودگی اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم