شاہ رخ خان کی اہلیہ کے لگژری ریزورٹ میں ایک رات قیام کی قیمت کتنی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنے تقریباً ایک صدی پرانے آبائی گھر کو جدید طرز کے لگژری ریزورٹ میں تبدیل کردیا۔
گوری خان اگرچہ ایک عالمی شہرت یافتہ اداکار کی شریک حیات ہیں تاہم انہوں نے اپنی الگ شناخت بطور انٹیریئر ڈیزائنر قائم کی اور متعدد مشہور شخصیات کے گھروں کو منفرد انداز میں ڈیزائن کیا۔ انہوں نے اپنے ذاتی گھر منت کی سجاوٹ میں بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا جہاں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
حال ہی میں گوری خان نے ایک جذباتی اور ذاتی نوعیت کے منصوبے پر کام کرتے ہوئے 1933 میں تعمیر ہونے والی اپنی خاندانی جائیداد کی ازسرِنو تزئین و آرائش کی۔ اس تاریخی عمارت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے 6 کمروں پر مشتمل ایک شاندار ولا کی شکل دی گئی ہے، جو بھارت کے خوبصورت پہاڑی مقام ڈلہاؤسی میں واقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ خاندانی گھر اب ایک لگژری ریزورٹ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں عام افراد بھی قیام کر سکتے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں گوری خان نے اپنے بچپن میں خاندان اور کزنز کے ساتھ کئی یادگار تعطیلات گزاری تھیں۔
اس منصوبے میں گوری خان کی کزن رستم تیواڑی نے بھی ان کا ساتھ دیا، جبکہ یہ جائیداد ان کے ماموں تیجندر تیواڑی کی ملکیت ہے۔ ریزورٹ میں ایک رات قیام کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل گوری خان
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔