بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری, پاکستان کودعوت نامہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
انور عباس: پاکستان کو بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئےدعوت نامہ موصول ہوگیا۔
بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری 17 فروری کو ڈھاکہ میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد تقریب حلف برداری میں شریک ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف بنگلہ دیش کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے،وہ آسٹرین چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ دورے دورے پر آسٹریا ویانہ جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح وفد تقریب حلف برداری میں وزیراعظم اور پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
پروفیسر محمد یونس نے 13 ممالک کے سربراہانِ حکومت کوحلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر