Jasarat News:
2026-07-23@23:28:25 GMT

جنگ بندی کے باوجودغزہ پر اسرائیلی حملے، 12 فلسطینی شہید

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

جنگ بندی کے باوجودغزہ پر اسرائیلی حملے، 12 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں تازہ بمباری کے دوران 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کا پہلا ہدف بے گھر فلسطینیوں کا ایک کیمپ تھا، جہاں 4 افراد شہید ہوئے۔ دوسرا حملہ جنوب میں واقع خان یونس میں کیا گیا، جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہری بھی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوا۔ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور کئی مکانات تباہ یا نقصان پہنچا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے قتل کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قیام کردہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے قبل جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، حماس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی کارروائیوں کو روکا جائے اور فلسطینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

غزہ میں ان تازہ حملوں کے بعد علاقے میں امن کی صورتحال شدید کشیدہ ہو گئی ہے اور مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری جنگ بندی اور متاثرہ شہریوں کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کے اسپتالوں میں زخمیوں کا ہجوم بڑھ گیا ہے اور طبی عملہ زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔ مقامی حکومت اور حماس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بمباری کے خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے پناہ گاہوں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم