ماہ صیام و تقویٰ الٰہی کے حوالے سے مولانا سید علم رضا الحسینی نے اپنے کلمات کے ساتھ دلوں کو منور کیا۔ ضلعی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت علیہم السلام پشاور مولانا احسان اللّٰہ محسنی نے ماہ صیام اور جوان و معاشرہ کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ میں مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کی جانب سے استقبال ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے علماء کے ساتھ علمی و فکری نشست منعقد کی گئی۔ جس میں ماہ رمضان، پیغام قرآن اور روحانی بیداری کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا سید شمیم حسین شیرازی نے حاصل کی، ابتدائی کلمات صوبائی صدر مجلس علماء اہل بیتؑ خیبر پختونخوا مولانا سید ہاشم رضا سجادی نے ادا کئے۔ ماہ صیام و تقویٰ الٰہی کے حوالے سے مولانا سید علم رضا الحسینی نے اپنے کلمات کے ساتھ دلوں کو منور کیا۔ ضلعی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت علیہم السلام پشاور مولانا احسان اللّٰہ محسنی نے ماہ صیام اور جوان و معاشرہ کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی۔

امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے نائب صدر مولانا سید نور اللّٰہ بہشتی نے ماہ صیام اور ہماری تیاری کے حوالے سے و عظ و نصیحت کی۔ بزرگ عالم دین مولانا سید اعوان علی شاہ نے شہداء اسلام آباد کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ماہ صیام و توقیر و اخلاق علماء کے عنوان سے نصیحت آموز کلمات سے اہل مجلس کے دلوں کو منور کیا۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے صدر مولانا سید باقر حسین منتظری نے ماہ صیام و فضیلت ماہ صیام اور ماہ صیام سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل کرنے کی تلقین و نصیحت کی۔ محفل میں شریک کثیر تعداد میں علماء کرام نے باہمی علمی مباحثہ کیا اور ماہ صیام میں باید کردھا و نباید کردھا کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مجلس علماء مکتب اہل بیت ماہ صیام اور کے حوالے سے نے ماہ صیام کے عنوان سے مولانا سید ماہ صیام کے ساتھ

پڑھیں:

فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد

فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔

60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔

فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔

اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب  52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے