پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو بحران میں مبتلا کردیا ، ریحان راجپوت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے غریب عوام کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے زخیرہ اندوزوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کردیا ہے، فروٹ، سبزی، مصالحہ جات، خوردنی تیل، چاول، دال، بیسن کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، رمضان میں استعمال ہونے والے مشروبات کی قیمتوں میں بھی سو روپے اضافہ کردیا گیا ہے، ان سارے عمل میں محکمہ پرائز کنٹرول، ضلعی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی ہے، ذخیرہ اندوز جس چیز پر چاہئے قیمتیں بڑھادیتے ہیں بس انتظامیہ صرف اپنی مخصوص ریٹ لسٹ جاری کردیتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرانے کو کوئی تیا رنہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب سندھ حکومت نے وفاق کی طرف سے فنڈز ملتے ہی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہو اہے وہ عوام کھلے آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اب سندھ کے وزراء کی نظریں حیدرآباد کو ملنے والے فنڈز پر لگی ہوئی ہے۔ دوسری طرف سندھ میں امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی ہے، ڈکیتیاں اور قبائلی جھگڑے دانستہ طور پر کروا کر عوام کا جینا دوبھر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں، جس کے باعث مہنگائی عروج پر ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو سہولتیں دینے کو تیا رنہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی صدارت بچانے کے لیے سندھ کے وسائل کا سودا کر لیا ہے، جبکہ پانی کی قلت کے باعث سندھ میں زراعت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کے عوام جعلی حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔