جماعت اسلامی کے30کارکنان راہداری ریمانڈپر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260216-01-2
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیشل مجسٹریٹ نے جماعت اسلامی کے گرفتار تیس کارکنان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اتوار کو جماعت اسلامی کے کارکنان کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔گزشتہ روز کراچی کے حقوق کے حصول کے لیے کیے جانے والے احتجاج پر کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔کارکنان پر جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔کارکنان کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گری ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔کارکنان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔کارکنان کو پیر کے روز انسداد دہشت گری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پیشی کے موقع پر کے ایم سی اپوزیشن لیڈر آیت الدین ایڈووکیٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کارکنان کو
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔