پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی بنگلہ دیش کی مارکیٹ تک رسائی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے رواں ہفتے ڈھاکہ میں اپنا پہلا آؤٹ لیٹ کھولا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بنگلہ دیش میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے والا پہلا بین الاقوامی خواتین کا ملبوساتی برانڈ بن گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش ملبوسات کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، مگر اس کے باوجود یہاں غیر ملکی ریٹیل فیشن برانڈز کی باقاعدہ موجودگی نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔چین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملبوسات برآمد کرنے والا بنگلہ دیش عالمی سطح کے کئی معروف برانڈز کے لیے ریڈی میڈ گارمنٹس تیار کرتا ہے، تاہم ان برانڈز کی مصنوعات عموماً فیکٹری کے بچ جانے والے مال کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں نہ کہ سرکاری سٹور کے ذریعے۔ ڈھاکہ میں ماریہ بی کے آؤٹ لیٹ کا افتتاح بنگلہ دیشی فیشن مارکیٹ میں ایک نمایاں پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کا واحد غیر ملکی برانڈ جو بنگلہ دیش میں موجود ہے وہ جے ڈاٹ ہے، جو معروف گلوکار جنید جمشید کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :