Jasarat News:
2026-07-23@23:50:42 GMT

آکاش انصاری کی برسی پر تقریب کا انعقاد ، وزراء کا خطاب

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (جسارت نیوز ) سندھ کے نامور شاعر شہید ڈاکٹر آکاش انصاری کی پہلی برسی اْن کے آبائی شہر بدین میں محکمہ ثقافت اور ڈاکٹر آکاش انصاری ورکنگ کمیٹی کے تعاون سے جم خانہ بدین میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی برسی کی تقریب میں صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈ محمد اسماعیل راہو، صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم، معدنیات و معدنی ترقی سید سردار علی شاہ، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح، ایم پی اے بی بی یاسمین شاہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت حبیب اللہ میمن، ڈاکٹر آکاش کی صاحبزادی میران آکاش اور دیگر معززین نے شرکت کی صوبائی وزیر تعلیم، معدنیات و معدنی ترقی سید سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ڈاکٹر آکاش انصاری خواب دیکھنے کے قائل تھے کیونکہ دنیا انہی لوگوں نے بدلی ہے جو خواب دیکھتے ہیں۔ اْن کے خواب انسان دوستی، اپنی دھرتی کی خوشحالی، طبقاتی نظام کے خاتمے اور جاگیردارانہ و وڈیرا شاہی نظام کے خاتمے سے جڑے ہوئے تھے۔ آکاش انصاری نے سندھ میں شجروں اور نسبی برتری کے خاتمے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہمیشہ باغیوں اور انکار کرنے والوں نے بدلی ہے۔ آکاش نے بھرپور زندگی گزاری، بیماری کو شکست دے کر دوبارہ صحت مند زندگی شروع کی اور زندگی کو نئے عزم کے ساتھ صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ آج آکاش کی محبت میں ملک بھر سے اْن کے چاہنے والے جمع ہوئے ہیں، جو اْن کی عظمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مارشل لا کے دور میں بھی انقلابی شاعری کی۔ انہوں نے کہا کہ بدین میں دیگر بڑے شاعر بھی پیدا ہوئے جن میں حاجی احمد ملاح اور حافظ نظامانی شامل ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ ثقافت ہر سال ڈاکٹر آکاش انصاری کی برسی منائے گا اور اْن کی باقی ماندہ کتب شائع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد حیدرآباد میں بھی شہید ڈاکٹر آکاش انصاری کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی۔صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ آج ڈاکٹر آکاش کی عدم موجودگی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ وہ ایک عظیم شاعر تھے اور کچھ اموات ایسی ہوتی ہیں جنہیں زندگی بھر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ طارق شاہ، سورمی سَتھ کی رہنما ماروی عابدہ سموں، پروفیسر عبداللہ ملاح، محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن محمد خان سموں اور دیگر مقررین نے کہا کہ آکاش کے انتقال سے سندھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے بدین سے تعلق رکھنے والے سندھ کے نامور شاعر شہید آکاش انصاری کو سندھی ادب کے ایک اہم اور روشن نام کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے محبت، امن، انسانیت اور سماجی شعور کا پیغام عام کیا۔ اْن کی شاعری سندھ کی ثقافت، دھرتی کی خوشبو اور انسانی جذبات کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے آکاش انصاری، بدین کی دھرتی پر پیدا ہوئے اور اپنی فنی صلاحیتوں کے باعث سندھی ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ اْن کی شاعری میں وطن سے محبت، سماجی ناانصافیوں کے خلاف آواز اور انسان دوستی کا جذبہ واضح طور پر محسوس ہوتا ہے ادبی حلقوں کے مطابق اْن کا شعری انداز سادہ، دلنشین اور اثر انگیز ہے، جس کے باعث قارئین اور سامعین آسانی سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے نوجوان نسل میں شعور، محبت اور بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا سماجی اور ادبی شخصیات کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری کی شاعری امید، سچائی اور مثبت سوچ کا درس دیتی ہے، جو معاشرے میں بھلائی اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ بدین کے عوام کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اس دھرتی نے ایسا شاعر پیدا کیا جس نے سندھی ادب کو مالا مال کیا اور اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ا کاش انصاری ا کاش انصاری کی نے کہا کہ انہوں نے علی شاہ

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان