پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش پر سے گزرنا پڑیگا، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260216-08-21
صادق آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش پر سے گزرنا پڑے گا۔ پنجاب کے شہر صادق آباد کے نواز آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچے میں سندھ حکومت یونیورسٹی بنائے گی، یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے، میں چاہتا ہوں میڈیکل یونیورسٹی بنے۔انہوں نے کہا کہ آپ اور آنے والی نسل سرمایہ ہیں، فنڈز کیلیے چیف منسٹر سندھ سے بات کروں گا، میاں صاحب سے بھی بات کروں گا، یوسف رضا کو پی ایم اور مخدوم کو گورنر بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی، میں نے اپنی پیدائش پر اذان کے بعد گولیوں کی آوازیں سنی، جیل میں قید لیڈر اب بہانے ڈھونڈ رہا ہے، بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نہیں نظر آتا۔ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا، جیل تو دو سال بعد پوچھتی، ابھی ڈیڑھ سال ہوا، جیل مردوں کی طرح کاٹو عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔