زرداری کا عمران خان پر تنقید: جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رحیم یارخان : آصف علی زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سیاست میں بی بی یعنی بے نظیر بھٹو کی قربانیوں اور اصولی موقف کو سراہا اور ساتھ ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی حالیہ سیاسی رویے پر تنقید کی۔
آصف زرداری نےبانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہاکہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ میری بہن کو رات کو پکڑا گیا اور بے نظیر بھٹو کو پانچ سال سکھر جیل میں رکھا گیا۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی اور پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔
صدر مملکت نے سرائیکی عوام کی عزت کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مادری زبان سرائیکی ہے اور وہ اس ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سالمیت کو یقینی بنانے اور ملک کو کسی بھی حالت میں ٹوٹنے نہ دینے کا عزم دہرایا۔
صدر زرداری نے بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک نے انہیں پاکستان واپسی سے منع کیا تھا مگر بی بی نے عوام سے کیے گئے وعدے کو مقدم جانا۔ انہوں نے کارکنوں کو حوصلہ دیا کہ خوف کے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔