بنگلہ دیشی کابینہ کی حلف برداری کل: پاکستان کو شرکت کی دعوت، طارق رحمان امیر جماعت اسلامی کے گھر گئے، مبارکباد، تعاون کرینگے: شفیق الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل 17فروری کو ہو گی۔ تقریب حلف برداری میں پاکستان کو دعوت موصول ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ شہباز شریف تقریب حلف برادری کا دعوت نامہ موصول ہونے سے قبل آسٹریا کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ طے شدہ دورے پر ہیں۔ بنگلا دیش میں حکومت سازی کی تیاریاں جاری ہیں، بی این پی کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم طارق رحمان نے جماعت اسلامی اور نیشنل سیٹیزن پارٹی کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی این پی کے سربراہ نے حکومت سازی سے پہلے دونوں اپوزیشن رہنمائوں کو اعتماد میں لیا، ملاقات میں ملکی مفاد کیلئے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان، چین اور بھارت سمیت 13 ممالک کے سربراہوں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی۔ صدر بنگلا دیش کل (منگل) کو نئی کابینہ سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب صدر ہائوس میں ہو گی۔ انتخابات میں تاریخی فتح کو بی این پی کے طارق رحمان نے ان شہریوں کے نام کر دیا ہے جنہوں نے 2024ء کی تحریک کے دوران جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔ طارق رحمان نے انتخابی نتائج کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ‘‘یہ فتح بنگلا دیش اور جمہوریت کی ہے۔ انہوں نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت کمزور معیشت، انتظامی چیلنجز اور قانون و انصاف کی بحالی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ نئی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی، مالیاتی نظام کا استحکام اور مؤثر طرزِ حکمرانی کا قیام ہو گا۔ انہوں نے سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد میں متحد رہنے کی اپیل بھی کی۔طارق رحمان نے بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ’میں بنگلادیش کے مستقبل کے وزیراعظم کے طور پر بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی آج میرے رہائشی دفتر آمد ہماری قومی سیاست کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ میرا خواب ایک ایسے بنگلادیش کا ہے جو فسطائیت سے پاک، خود مختار اور عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم ہو۔ جماعت کے امیر نے کہا کہ طارق رحمان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور اپوزیشن کارکنوں اور اقلیتی برادریوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ قومی مفاد کے معاملات میں منتخب حکومت سے تعاون کرینگے تاہم نظریاتی اپوزیشن کے طور پر اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ادھر ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وفد کے ہمراہ ترکیہ کا وفد بھی شریک ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بی این پی کے حلف برداری تقریب حلف بنگلا دیش کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔