Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:26:43 GMT

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا 

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا 

کراچی(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریبا دو ہفتے قیام کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفدجولائی تادسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی اورمقررہ اہداف میں پیشرفت کاجائزہ لے گا،مشن کوٹیکس اصلاحات،توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔پرائمری بجٹ سرپلس،صوبائی کیش سرپلس اورصوبائی ٹیکس ہدف پورا کرلیا گیا،جولائی تا دسمبر 2025 ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا، 329 ارب روپے شارٹ فال رہا،ایف بھی آر نے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 161 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پاکستان کو 2027 تک مختلف ششماہی جائزوں میں مزید 3.

7 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔تاجردوست اسکیم اور ری ٹیلرز سے ٹیکس وصولی بھی ہدف سے کم رہی،صوبوں نے 6 ماہ کے دوران 1 ہزار 179 ارب روپے کیش سرپلس دیا،صوبائی حکومتوں نیجولائی تا دسمبر 568 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا۔آئی ایم ایف کو پی آئی اے سمیت نجکاری پروگرام میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا،مذاکرات کی کامیابی پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے،ای ایف ایف پروگرام کے ایک ارب اور کلائمیٹ فنانسنگ کے 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی،دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب روپے ایم ایف

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے