راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آل سٹیل اینڈ آئرن ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی قیادت کے ساتھ ایک اہم  ملاقات کی، جس میں  شہر کی تجارت کو فروغ دینے اور مقامی کاروباری برادری مسائل کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت آل آئرن اینڈ سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سرپرست اعلی میاں اکرم فرید نے کی۔ وفد میں وائس چیئرمین ملک افضل، سینیئر ممبران طارق وحید بٹ، محمد یعقوب، میاں فیاض، میاں عرفان، عمران سنی او دیگر ر ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔وفد کا پرتپاک استقبال آر سی سی آئی کے گروپ لیڈر سہیل الطاف،  قائم مقام صدر فہد برلاس، طارق جدون  نائب صدر ایف پی سی سی آئی  ، اور سابق صدور صبور ملک ، سید اسد مشہدی ، ثاقب رفیق،  و دیگر ایگزیکٹو ممبران نے کیا۔ راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل نے وفد کو خوش آمدید کہتے  کہا کہ  اسٹیل اینڈ آئرن ایسوسی ایشن کے ہمارے معزز ممبران راولپنڈی  چیمبر کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں، اور ہم ان  کی رائے کو نہ صرف اہمیت دیتے ہیں بلکہ انکی قابل قدر خدمات کا احترام کرتے  ہیں ۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ساتھ راولپنڈی چیمبر کے مضبوط  تعاون کا اعادہ کیا  اور کہا کہ چیمبر ہر فورم پر ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانے اور اپنی بہترین کوششیں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سہیل الطاف نے  ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی میاں اکرم فرید کی راولپنڈی  کی کاوباری برادری کے لئے خدمات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انکا  خاندان راولپنڈی کے پرانے کاروباری گھرانوں میں سے ایک ہے  جنھوں نے ہر دور میں تاجروں کے لئے پاکستان کے ہر فورم  پر آواز بلند کی۔  آل آئرن اینڈ سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی  کے سرپرست اعلی میاں اکرم فرید نے راولپنڈی کے اقتصادی منظر نامے میں ایسوسی ایشن کی طویل تاریخ اور فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئرن اینڈ سٹیل کے شعبے کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے  اور کاروباری  امور میں آسانی  جیسے امور پر سیر حاصل گفتگو کی    اور مقامی آئرن اینڈ سٹیل کے شعبے کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی سفارشات  بھی پیش کی  انہوں نے   چیمبر کے سابق صدر اور راولپنڈی کی مشہو ر کاروباری شخصیت میاں پرویز  اسلم  مرحوم کا خصوصی طور پرذکر کیا جن کی شبانہ روز کاوشوں سے راولپنڈی چیمبر نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے  یقین دلایا کہ آل سٹیل اینڈ آئرن ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے تمام سینئر عہدیداران  اور اراکین کاروباری  مسائل کے حل کے لیے راولپنڈی چیمبر کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ ایسوسی ایشن  کے وائس چئیرمین  ملک افضل  نے  کہا کہ  ہمارے ممبران چیمبر کی حالیہ  ممبر سازی کی مہم  میں بہت سرگرم ہیں اس سلسلے میں انہوں نے  نئے ممبران کے  ممبر شپ فارم چیمبر کے حوالے کیے۔  سینئر ممبر طارق وحید بٹ نے  ایسوسی ایشن کے ممبران کا چیمبر کے  پرجوش استقبال کا  شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات کا اختتام راولپنڈی میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایسوسی ایشن اور چیمبر کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔ اس دیرینہ شراکت داری کی علامت کے طور پر، میاں اکرم فرید نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کو ایسوسی ایشن کا خصوصی نشان پیش کیا، اور سہیل الطاف نے میاں اکرم فرید کو راولپنڈی چیمبر کی شیلڈ پیش کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان