شہریوں کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ڈاکٹر انعم فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی ڈی اے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرین موبیلٹی کے فروغ کیلئے اتوار کے روز سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ایم سی آئی نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے ڈی چوک اور جناح ایونیو سے ملحقہ ایریا میں سی ڈی اے سائیکلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ جسمیں شہر بھر سے سائیکلنگ کے شوقین افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سائیکلنگ چیمپئن شپ میں تقریبا 300 سے زائد سائیکل سواروں نے میں حصہ لیا جو کہ صحتمندانہ اور ماحول دوست تفریحی سرگرمیوں میں عوامی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس چیمپئن شپ میں مختلف زمرہ جات میں مقابلے منعقد کئے گئے جن میں اوپن مین، اوپن ویمن، سینئر مین، سینئر ویمن، انڈر 16 اور انڈر نائن شامل تھے۔ چیمپئن شپ کو ایس او پی کے تحت تمام عمر کے افراد اور خواتین و مرد کی شرکت یقینی بنائی گئی۔سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے اس چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسی طرح قومی وویمن کرکٹ ٹیم کی ممبران سمیت اعلی حکام و شخصیات نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سائیکلنگ کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا۔سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شریک سائیکلنگ کے شوقین افراد سمیت شہریوں نے سی ڈی اے کے ان اقدامات کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو چائیے کہ اسطرح کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔سی او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا یہ چیمپئن شپ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے شہری علاقوں میں گرین موبیلٹی کے فروغ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے صحتمندانہ طرز زندگی کی سرگرمیوں کی ترویج و عوامی شرکت کو فروغ دینے کیلئے اسطرح کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سائیکلنگ چیمپئن شپ چیمپئن شپ میں اسلام آباد ایم سی آئی سی ڈی اے
پڑھیں:
کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔
خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔
خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔