امریکا میں تعلیم کے مواقع، یو ایس ای ایف پی کے تحت تعلیمی میلے میں طلبہ کی بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کے تحت اسلام آباد میں، امریکا میں تعلیم کے حوالے سے ایجوکیشن فیئر کا انعقاد کیا جس میں 16 امریکی یونیورسٹیوں نے اپنے اسٹالز لگائے اور طلبہ کو رہنمائی فراہم کی۔
ایونٹ کے لئے ملک بھر سے دو ہزار طلبہ نے رجسٹر کیا تھا، اور پاک بھارت میچ کے باوجود طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ جڑواں شہروں کے علاوہ دور دراز سے آئے طلبہ نے اسٹالز پر موجود یونیورسٹی نمائندوں سے امریکا میں تعلیم کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔
یو ایس ای ایف پی کی سینیئر ایجوکیشن آفیسر شزا طارق نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلبہ کی دلچسپی بہت حوصلہ افزا ہے اور یہاں پر طلبہ کو امریکا میں تعلیمی کیریئر کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں کہ پاکستانی طلبہ کیسے داخلے سے لے کر امریکا روانگی تک کے تمام مراحل پورے کر سکتے ہیں۔
طلبہ نے تعلیمی میلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ درکار معلومات فیس اسٹرکچر اور کورسز کے بارے میں اچھے سے رہنمائی کی جا رہی ہے۔ امریکی یونیورسٹیاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ معیاری سمجھی جاتی ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے تعلیم کے لیے پرجوش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا میں تعلیم تعلیم کے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔