Jasarat News:
2026-07-24@03:59:18 GMT

پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا تعلیم بچائو مارچ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ نے حیدرآباد میں ’’تعلیم بچاؤ سندھ بچاؤ‘‘ کے نعرے کے تحت طلبہ مارچ کا انعقاد کیا۔ مارچ سٹی گیٹ سے شروع ہوا اور تلک چڑی، حیدر چوک سے ہوتا ہوا حیدرآباد پریس کلب پہنچا۔ مارچ میں طلبہ رہنماؤں اور مختلف طلبہ تنظیموں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے زبیر آزاد نے کہا کہ آج کا سیو ایجوکیشن، سیو سندھ مارچ مطالبہ کرتا ہے کہ طلبہ یونینز پر پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین صرف طلبہ کا جمہوری حق نہیں، طلبہ کو لکھنے اور بولنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق آمر ضیاء الحق کے دور میں طلبہ یونینز کو دبایا گیا، جس کو 42 سال ہوچکے ہیں، لیکن طلبہ یونینز بحال نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طلبہ کی اجتماعی سیاسی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ لیکن اب یہ کاغذی شیر طلبہ کو ان کے بنیادی حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے طلباء متحد ہو کر اپنی تعلیم بچائیں، سندھ بھی بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تقریباً 64 لاکھ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں اور 17 لاکھ بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ جب کہ تقریباً 6,400 اسکولوں میں چھتیں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ تقریباً 6,000 اسکولوں میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں اور 12,000 سے زیادہ اسکولوں میں اساتذہ نہیں ہیں، اور 18,500 سے زیادہ اسکولوں میں صرف ایک استاد ہے۔ سیکریٹری علی غلام نے کہا کہ یونیورسٹی میں انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور طلبہ کو یونیورسٹی میں اسٹڈی سرکل چلانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ اور اس کے وسائل کو تب ہی بچا سکیں گے جب ہم اپنی تعلیم کو بچائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین کو بحال کرکے طلبہ کے تمام مسائل حل کیے جائیں۔ جساف آریسر کے رہنما علی رضا بروہی نے کہا کہ خود کو جمہوریت کی چیمپیئن کہنے والی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ طلبہ کے خلاف فیصلے کیے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن