ہمارے حکم پر عملدرآمد کرنے والے چیئرمین کو ہٹا دیاگیا،ذمہ داروں کو بتادیں، ہم کارروائی کریں گے؛چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کا ریکارڈ15روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے حکم پر عملدرآمد کرنے والے چیئرمین کو ہٹا دیاگیا،اس افسر کی تعیناتی کرنے والوں کو ہمارا حکم ناگوار گزرا اور اسے ہٹا کر نیا لگا دیا، ذمہ داروں کو بتادیں، ہم کارروائی کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی،عدالت نے این ایچ اے کو تعیناتی پلان حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کردی اوراین ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کا ریکارڈ15روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
سٹیٹ بینک نے پاکستان میں موجود سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں
عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے این ایچ اے حکام پر برہمی کااظہار کیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ستمبر میں جاری حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟اقربا پروری بڑھ رہی ہے، من پسند تعیناتیاں ہو رہی ہیں،لوگ منافع دیکھ کر تعیناتیاں اور فیصلے کررہے ہیں،ہمارے حکم پر عملدرآمد کرنے والے چیئرمین کو ہٹا دیاگیا،اس افسر کی تعیناتی کرنے والوں کو ہمارا حکم ناگوار گزرا اور اسے ہٹا کر نیا لگا دیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ ذمہ داروں کو بتادیں، ہم کارروائی کریں گے،اداروں میں اسی طرح کرپشن بڑھتی ہے،ایسے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں،عدالت نے ہدایات کےسا تھ کیس 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دیا۔
بھارتی بینک آفیسر نے صارفین کا کروڑوں کا سونا جوئے میں اُڑا دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ چیف جسٹس اسلام ا باد ایچ اے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔