اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
مقبوضہ بیت المقدس: (آئی پی ایس) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کے تحت زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو 1967 سے معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 11 فسلطینی شہید ہوگئے جبکہ لبنان شام سرحد پر ڈرون حملوں میں 4 لبنانی شہید کر دیے گئے۔
عرب میڈیا الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی این جی او ہتزلخا کی جانب سے اسرائیل کے فریڈم آف انفارمیشن قانون کے تحت حاصل کی گئی معلومات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں 50 ہزار سے زائد ایسے اہلکار ہیں جن کے پاس اسرائیلی شہریت کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت بھی ہے، ان میں اکثریت امریکی اور یورپی پاسپورٹ رکھنے والوں کی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 12 ہزار سے زائد امریکی، 6 ہزار سے زائد فرانسیسی، 5 ہزار روسی، تقریباً 4 ہزار یوکرینی اور 1,600 سے زائد جرمن شہری اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
برطانوی، کینیڈین، برازیلی، جنوبی افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ، جرمنی، فرانس، بیلجیئم اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی فوج میں شامل غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، کچھ ممالک میں ابتدائی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہیں تاہم تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنوں میں تھانہ میریان کے باہر بم دھماکا، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی بنوں میں تھانہ میریان کے باہر بم دھماکا، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی غزہ میں بورڈ آف پیس ممالک کے ہزاروں فوجی اہلکار تعینات ہوں گے، ٹرمپ کا بڑا اعلان شعیب اختر کی محسن نقوی پر کڑی تنقید، بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، خبرایجنسی احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کےلئے روانہ ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ، بھارت نے 61رنز سے عبرتناک شکست دیدیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔